Jan ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • میکسیکو میں تیل پائپ لائن میں دھماکہ 74 ہلاک و زخمی

میکسیکو میں تیل پائپ لائن میں دھماکے سے 74 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

میکسیکو کے ہیڈالگو صوبہ میں آج سنیچر کو ایک تیل پائپ لائن میں دھماکےمیں کم از کم 20 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 54دیگر زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تلاہلپان بلدیاتی علاقے میں تیل پائپ لائن میں رساؤ شروع ہوگیا۔ اس درمیان مقامی لوگ تیل بھر رہے تھے کہ اچانک خوفناک دھماکہ ہوگیا۔ اس حادثے میں تیل بھر رہے 350 لوگ زد میں آگئے۔

میکسیکو میں ایندھن کا مسئلہ جاری ہے اور حکومت ایندھن چوری روکنے کے لئے مہم چلارہی ہے۔ ایسے میں اس حادثے نے ایک مرتبہ پھر ایندھن کی کمی کی سنگینی کو اجاگر کردیا ہے۔

 

ٹیگس