اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر راکٹوں کی بارش، متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی
غزہ میں جارح صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر شہید عزالدین قسام بریگيڈ کے راکٹ حملوں میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے
سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی ونگ شہید عزالدین قسام بریگيڈ نے غزہ میں کرم ابوسالم فوجی اڈے اور اس کے اطراف کے علاقوں پر " رجوم " نامی راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تاہم اسرائیلی میڈيا نے اس حملے میں کم از کم پانچ صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے-
شہدائے الاقصی بریگيڈ نے بھی اسرائیلی فوج اور اس کے سازوسامان کو مرکزی غزہ کے البریج کیمپ میں مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے-
فلسطین کے خبری ذرائع نے اتوار کو ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ غزہ کے جنوبی علاقے الزیتون نے میں قدس کی غاصب فوج اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی ہے-
صیہونی غاصب فوجیوں نے اس مدت میں، عام شہریوں کے قتل عام ، تباہی و ویرانی ، جنگی جرائم ، بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے علاوہ اس علاقے میں امداد پہنچانے والی ٹیموں کو بھی اپنی بربریت کا نشان بنایا ہے اور پورے غزہ کو قحط اور بھوک مری کی صورتحال سے دوچارکردیا ہے