Feb ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • برطانیہ کا یورپی یونین سے بریگزٹ معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ

برطانوی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات پھر سے شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 جیرمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ یورپی یونین کو بریگزیٹ معاہدے کے لیے پارلیمنٹ کی بھرپور حمایت اور آئرلینڈ کی عوامی تشویش جیسے دو اہم موضوعات سے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم بریگزٹ کے حوالے سے آئرلینڈ کے عوام کی تشویش کو پوری طرح محسوس کرتے ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ پرسکون ماحول میں دوبارہ مذاکرات کی ضرورت ہے اور اسی صورت آئرلینڈ کے عوام میں پائی جانے والی تشویش کو برطرف کیا جاسکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم تھریسا مے کے پیش کردہ بریگزٹ معاہدے کو بھاری اکثریت سے مسترد کردتے ہوئے معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔یورپی یونین کے عہدیداروں نے بریگزٹ معاہدے پر از سرنو مذکرات کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔یورپی کمیشن کے صدر نے ڈونلڈ ٹسک نے واضح کیا ہے کہ بریگزٹ معاہدے پر برطانیہ کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔

ٹیگس