May ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • برطانیہ، حکمراں جماعت کو بلدیاتی انتخابات میں شکست

برطانیہ کی حکمراں جماعت کو اپنی غیراصولی خاص طور سے فلسطین کے حوالے سے پالیسیوں کے باعث بلدیاتی انتخابات میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق غزہ جنگ پر اسرائیل کی مکمل حمایت کے سبب لیبر پارٹی کو مسلم اکثریتی علاقوں میں رائے دہندگان کی سخت ناراضگی کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔
موجودہ برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے سخت مایوس ہوئی ہے جبکہ لیبر پارٹی میں خوشی کی لہر ہے۔
واضح رہے کہ ایک سال بعد برطانیہ میں عام انتخابات ہونے والے ہيں اس کے پیش نظر بلدیاتی الیکشن کے نتائج حکمراں جماعت کے لئے کافی تشویشناک ہیں۔
بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور وہ پہلے نمبر پر ہے تاہم بریڈ فورڈ میں لیبر پارٹی کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا ہے اور اسے کئی نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

ٹیگس