Feb ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • روس کا لامحدود ہدف کو نشانہ بنانے والے نیوکلیئر پاور کروز میزائل کا تجربہ

روس نے لامحدود ہدف کو نشانہ بنانے والے نیوکلیئر پاور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق نیوکلیئرپاور کروز میزائل لا محدود رینج تک ہدف کو نشانہ بنانے اور کئی روز تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل دنیا کے گرد چکر لگانے اور کسی بھی مقام کو ہدف بنا سکتا ہے۔

کروز میزائل جوہری توانائی کی وجہ سے لامحدود وقت تک بھی پرواز کرسکتا ہے اور نیوکلیئر پاور کروز میزائل کو کسی بھی ریڈار سسٹم سے پکڑنا اور اینٹی میزائل سسٹم سے مار گرانا تقریباً ناممکن ہے۔ روس کے نیوکلیئر پاور کروز میزائل کے کامیاب تجربے پرامریکہ نے تا حال کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

 

ٹیگس