Mar ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکی دھمکی مسترد ترکی اپنے موقف پر قائم

ترکی کے صدر نے روسی میزائل خریدنے پر امریکی دھمکی کو مسترد کر دیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے پینٹاگون سے کہا ہے کہ ترکی منصوبہ منسوخ نہیں کرے گا، روسی ایس-400 میزائل سسٹم کی خریداری سے امریکا کی سلامتی کا کوئی تعلق نہیں یہ ترکی کی دفاعی ضروریات کے مطابق ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت دفاع نے روس سے میزائل سسٹم خریدنے پر ترکی کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ایف پینتیس طیاروں کی ترسیل اور پیٹریاٹ میزائلوں کی ڈیل روکنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

 

ٹیگس