Mar ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • نیوزی لینڈ واقعہ پر رائل کمیشن بنانے کا اعلان

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی گئی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرائسٹ چرچ واقعے پر رائل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، رائل کمیشن سنگین ترین واقعے پر بنایا جاتا ہے اورکرائسٹ چرچ واقعہ بھی سنگین ترین ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کرائسٹ چرچ حملہ کیسے ہوا، حملے میں سوشل میڈیا اورایجنسیوں کے کردارکے بارے میں بھی پوچھا جارہا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن سے ایک مسلمان نوجوان نے ملاقات کی اور مسلمانوں کی دلجوئی پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔

مسلمان نوجوان کی خواہش پر کیوی وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے نوجوان کا کندھا تھپتھپایا اور جواب دیا کہ ’ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور میرا خیال ہے میں نے اسی پر عمل کیا ہے۔

مسلم نوجوان نے کہا کہ آپ نے جس طرح زخم خوردہ مسلمانوں کی دلجوئی کی اور ان کا خیال رکھا، یہ دنیا کے دیگر قائدین کے لیے نمونہ عمل ہونا چاہیے۔

 

ٹیگس