Apr ۲۹, ۲۰۱۹ ۲۱:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، درجنوں ہلاک و زخمی

امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کےرونما ہونے والے بہتر واقعات میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

امریکہ میں تشدد کے واقعات کے اندراج کے مرکز کے مطابق مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں ستائیس افراد ہلاک اور چونسٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کے بیشتر واقعات پنسلوانیا، نیویارک، انڈیانا، ایلینوائے، اوکلاہوما، ٹینسی، الاباما، کیلیفورنیا، جنوبی کیرولائنا، ایریزونا، لوئیزیانا اور میری لینڈ میں رونما ہوئے۔
امریکہ میں ہرسال فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ اس کے باوجود اسلحہ ساز فیکٹریوں کے مالکین امریکی کانگریس میں اثر و رسوخ رکھنے کی بنا پر ہتھیاروں کے کنٹرول کے سلسلے میں کوئی قانون ہی پاس نہیں ہونے دیتے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ بھی ہتھیار رکھے جانے کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس