May ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • چھوٹا منہ بڑی بات، بحرین کے وزیر خارجہ کو ایران کا جواب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفه کے حالیہ دھمکی آمیزبیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بحرین کے وزیر خارجہ اور اس ملک کے دیگر حکام کو متنبہ کیا کہ اپنے سے بڑے کو دھمکی دیتے وقت سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہئیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بحرین کے وزیر خارجہ کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ جب تک آبنائے ہرمز ہمارے عوام کے مفادات کو فراہم کرے، اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے اس وقت تک تک آبنائے ہرمز کی عالمی توانائی کی منتقلی اور فراہمی کے روٹ کی سیکورٹی اہم ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احد آل خلیفہ نے گزشتہ روز الشرق الاوسط اخبار کے ساتھ انٹرویو میں آبنائے ہرمز کی بندش کی دھمکی کے حوالے سے دعوی کیا تھاکہ یہ خلیج فارس ممالک کے خلاف ایک واضح دھمکی ہے اور ہم ایران کو اس کی بندش کی اجازت نہیں دیں گے۔

ٹیگس