May ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکی اسکول میں فائرنگ 8 طالب علم زخمی

زخمی طلبہ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کے اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 8 طالب علم زخمی ہو گئے۔ زخمی طلبہ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لاس اینجلس پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 62 واقعات رونما ہوئے جن میں 23 افراد ہلاک اور 56 دیگر زخمی ہو ئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الاباما، ورجینیا، نیوجرسی اور کیلیفورنیا میں فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے۔

امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی مکمل آزادی ہے جس کی وجہ سے فائرنگ کے واقعات اس ملک میں معمول بن گئے ہیں۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

طاقتور اسلحہ لابی کے دباؤ اور اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی بھی حکومت، ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

 

ٹیگس