Jul ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • برطانیہ کا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی کا دعوی

برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔

وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہائی حساس نوعیت کے ہیں اور ہم کوئی عجلت پسندانہ فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔
برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے کہا کہ روکے گئے آئل ٹینکروں کے بارے میں ایران کے ساتھ مذاکرات ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے انیس جولائی کو آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ایک برطانوی تیل بردار بحری جہاز اسٹینا ایمپیرو کو روک لیا تھا۔
اس سے پہلے برطانیہ کی رائل نیوی نے چار جولائی کو جہاز رانی کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبنائے جبل الطارق سے گزرنے والے ایک ایرانی تیل بردار بحری جہاز پر قبضہ کر لیا تھا جسے ایران نے بحری قزا‍قی قرار دیا ہے۔

ٹیگس