Sep ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • میزائلی حملوں سے نتن یاہو پناہ گاہ میں فرار

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ سے متعدد میزائل اور راکٹ فائر کئے جانے کے بعد صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتنیاہو کو پناہ گاہ میں فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا ۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات بنیامین نتنیاہو صیہونی بستی اشدود میں لیکوڈ پارٹی کے ایک پروگرام میں شریک تھے کہ اسی وقت میزائلی حملے کا سائرن بج اٹھا اور نتن یاہو اپنی تقریر چھوڑ کر سراسیمگی کے عالم میں پناہ گاہ میں فرار کرگئے -

غزہ میں فلسطین کے استقامتی گروہوں نے صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں صیہونی بستیوں پر میزائلوں اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے -

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں ، ڈرون طیاروں ، توپخانوں اور ہیلی کاپٹروں نے گذشتہ ہفتوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر بارہا حملے کئے تھے - صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پر ہوائی حملے تیز کردئے ہیں - غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے - 

ٹیگس