Sep ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • دہشت گرد امریکی فوج کی تعداد میں اضافے کی تردید

دہشت گرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سرغنہ نے کہا ہے کہ اس کا شام میں اپنے اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ ۔

 امریکہ کی دہشت گرد سینٹرل کمانڈ کے سرغنہ کینتھ مکنزی کا کہنا تھا شام میں مزید اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روزنامہ نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ جنگ پینٹاگون مزید ایک سو پچاس امریکی فوجیوں کو شمالی شام بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس وقت ایک ہزار دہشت گرد امریکی فوجی شام میں موجود ہیں۔
حکومت شام نے اپنے ملک کے شمالی علاقوں میں دہشت گرد امریکی فوج کی موجود گی کی مذمت کرتے ہوئے ان کے فوری اور غیر مشرط انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس