Dec ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran

امریکا کی ریاست نیویارک کے نواحی علاقے میں واقع ایک یہودی عبادت گاہ میں چاقو سے کیے گئے حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح شخص نے نیویارک کے نواحی شہر روک لینڈ میں واقع ایک کسینہ میں اس وقت چاقو چلائے جب کچھ لوگ یہودی تہوار حنوکا کا جشن منا رہے تھے۔

حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

 

ٹیگس