Jan ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی پرامریکی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر احتجاجی مظاہرے

ان دنوں دنیا بھر کی فضا امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہے۔

امریکی دہشت گردوں کی جارحیت کا نشانہ بننے والےقدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی، الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے خلاف ایران سمیت پوری دنیا میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی سلسلے میں امریکی دہشت گرد حکومت کے ذریعہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے خلاف کل درجنوں مظاہرین نے سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے امریکہ مردہ باد، جنگ کو روکیں اور انصاف فراہم کرنے کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔‎ مظاہرین  کے ہاتھوں میں اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے پرچموں کے ساتھ ساتھ شہید جنرل قاسم سلیمانی اورابو مہدی المہندس کی تصاویر بھی تھیں۔

جبکہ ان کے ہاتھوں میں "انصاف اور امن - دہشت گردی نہیں"  کے بینرز بھی تھے. اس کے ساتھ ساتھ اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی امریکی جارحیت کے خلاف مظاہرے ہوئے اور ہندوستان میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکی دہشتگردانہ حملے میں اعلی ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے دسویں دن کے موقع پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اورلاہور سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں ٹرمپ کے سنگین جرائم کیخلاف احتجاج کیا گیا اور پاکستان کی فضا امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

 

ٹیگس