Jan ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں طیارہ گر کرتباہ، 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لاس اینجلس کے ہوائی اڈے پر ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

فائر بریگیڈ کے افسر جان ڈیئے نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ اس ہولناک حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ہے اور ابھی تک ہوائی جہاز اور متاثرین کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے ) کے ترجمان ایان گریگر نے کہا کہ ایجنسی حادثے کی تفتیش کرے گی۔

محکمہ پولیس کے مطابق بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 12 بجے ہوائی اڈے پر رن ​​وے کے آخر میں طیارے میں آگ لگنے سے چارافراد کی موت ہو گئی۔

ٹیگس