Jan ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکی عوام ٹرمپ کو مزید برداشت نہیں کر سکتے: ہیلری کلنٹن

امریکہ میں دوہزار سولہ کے صدارتی انتخابات کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اب امریکہ میں اتنی توانائی نہیں کہ وہ مزید چار سال ڈونلڈ ٹرمپ کو تحمل کر سکے۔

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور دوہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں امریکی صدر ٹرمپ کی حریف ہیلری کلنٹن نے فرانس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام اب مزید چار سال ٹرمپ کو صدارت کی کرسی پر دیکھ  نہیں سکتے اور اس بار انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کا جیتنا ضروری ہے۔

ہیلری کلنٹن نے مستبقل میں امریکہ میں پیدا ہونے والے حالات کو ڈیموکریٹک پارٹی کے لئے دشوار بتایا اور کہا کہ میں مستقبل کے ممکنہ سخت حالات کے پیش نظر اپنی پارٹی کی کامیابی کے لئے پوری کوشش کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ دوہزار بیس کے الیکشن میں ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے پاس اچھے مالی ذرائع موجود ہیں اور انہیں غیر ملکی امداد بھی پہنچ رہی ہے اس لئے ہمیں اپنے حریف سے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

دوہزار سولہ کے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اصلی حریف ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر عہدہ صدارت سنبھال لیا تھا جس کے بعد امریکہ بھر میں مخالف جماعت کے حامیوں نے احتجاج کیا اورسو سے زائد مظاہرین گرفتار کئے گئے اور ٹرمپ نے جاری احتجاج کے دوران ہی بیس جنوری دوہزارسترہ کو عہدہ صدارت کا حلف اٹھایا۔

 

ٹیگس