Feb ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کس کے مفاد میں؟

برطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے الگ ہو گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ 47 سالہ سفر اختتام پذیر ہوا۔ یورپی پارلیمنٹ بلڈنگ سے برطانیہ کا یونین جیک پرچم اتار دیا گیا جب کہ برطانوی پرچم کی جگہ 12 ستاروں والا یورپی یونین کا پرچم لہرا دیا گیا۔

برطانیہ میں 4 سال کے بحث و مباحثوں کے بعد بریگزٹ کا سفر ختم ہو گیا۔ لندن میں بریگزٹ کے حامی اور مخالفین پارلیمنٹ اسکوائر پر ایک تقریب میں جمع ہوئے جہاں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ اب برطانیہ میں نئے دور کا سورج طلوع ہوگا، زندگی کی سب سے بڑی خوشی اور ایک نئے دور کا آغاز ہے، آج سے برطانیہ عبوری دور میں داخل ہوجائے گا جس کا اختتام 31 دسمبر کو ہوگا۔

برطانیہ کے انخلا کے بعد یورپی یونین کے ملکوں کی تعداد 27 رہ جائے گی تاہم برطانیہ میں دسمبر 2020 تک یورپی یونین کے قوانین ہی لاگو رہیں گے۔

واضح رہے کہ 4 سال کی بحث، 3 وزراء اعظم کی تبدیلی اور 2 عام انتخابات کے بعد برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی ممکن ہوئی اب دیکھنا یہ ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کس کے مفاد میں ہوگی برطانیہ کے یا پھر یورپی یونین کے تاہم بعض ذرائع کا کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی علیحدگی یورپی یونین کے ٹھوٹ پھوٹ کی شروعات ہے۔

 

ٹیگس