Feb ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان مہاجرین کے بڑے میزبان ممالک ہیں: اقوام متحدہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آج افغان مہاجرین کانفرنس سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ 40 سال سے افغان عوام مسائل کا شکار ہیں، پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کیلئے مثبت اقدامات کئے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے آگے آنا چاہئے، پاکستان اور ایران دنیا بھرمیں مہاجرین کے بڑے میزبان ملک ہیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کے تمام حل افغانستان کی سرزمین میں ہی پنہاں ہیں، افغانستان اور اس کے عوام کو اب تنہا نہیں چھوڑنا ہوگا، عالمی برادری کو اب افغانستان کے مسئلے پر اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

کانفرنس سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نائن الیون کے بعد اسلام اور دہشتگردی کو ساتھ جوڑا گیا تاہم اب پاکستان میں دہشت گردوں کے کوئی ٹھکانے نہیں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پاکستان نے بہت کوشش کی ہے اور افغان عوام نے چالیس سال میں بہت سی مشکلات برداشت کیں، افغان مسئلے کے حل پر حکومت اور سیکورٹی فورسز کا موقف یکساں ہے۔

ٹیگس