Feb ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کریں گے: چینی صدر

چین کے صدر نے کہا کہ چین کرونا وائرس کے خلاف بر وقت اور تیز ترین اقدامات کر رہا ہے۔ چینی عوام کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کریں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں کورونا وائرس پر چین کی قیادت اور عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔

عمران خان نے چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور وائرس پر قابو پانے کےلیے چین کی کوششوں کی تعریف کی ۔

اسن موقع پر چین کے صدر نے کہا کہ چین کرونا وائرس کے خلاف بروقت اور تیز ترین اقدامات کر رہا ہے۔ چینی عوام کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کریں گے۔

چینی صدر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے، سی پیک پاک چین اقتصادی شراکت داری کا اہم حصہ ہے ۔

در ایں اثناء چین کے سفیر یاؤژنگ نے کل اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہدرای (سی پیک) سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے سی پیک کی رفتار متاثر نہیں ہوگی۔ سی پیک کے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے بھی ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر سے کوئٹہ، چمن اور پھر وسط ایشیائی ریاستوں تک ریلوے لنک اہم ہے۔ یہ ریلوے لنک خطے کی تجارت کو فروغ دے گا۔

واضح رہے کہ اب تک چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2236 ہوگئی ہے جبکہ 75465 مریضوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

ٹیگس