Feb ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا پرٹرمپ کا دلچسپ تبصرہ

امریکہ میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ارنا نیوز کے مطابق اس وقت امریکہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد انسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔اس درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وبا کی روک تھام کرنے والے قومی مرکز کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی درخواست کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ پر کاروباری حلقوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا الزام عائد کیا۔

امریکہ میں مہلک بیماری کی روک تھام کرنے والے مرکز نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ ڈائمنڈ پرنسِس کروز شِپ سے نکالے گئے مسافروں کے درمیان مزید چھے افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس طرح ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد انسٹھ ہو گئی ہے۔اس مرکز کے مطابق کورونا میں مبتلا ہونے والوں میں سے چودہ افراد خود امریکہ میں مبتلا ہوئے جبکہ دیگر پینتالیس افراد وہ ہیں جو ڈائمنڈ پرنسس کروز شِپ کے ذریعے چین کے شہر ووہان سے امریکہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت کورونا وائرس دنیا کے تقریبا چالیس ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ایشیا اور مغربی ایشیا کے ممالک من جملہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، ایران اور پاکستان کو بھی کورونا کیسز کا سامنا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب تک اسی ہزار سے زائد افراد اس وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے اب تک 2 ہزار 770 افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

ٹیگس