Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  • سری لنکا میں پارلیمنٹ تحلیل 25 اپریل کو انتخابات

سری لنکا میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے لئے اس کی مدت کم سے کم ساڑھے چارسال تک مکمل ہونا لازمی ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے نے پیر کو آدھی رات مقررہ وقت سے تقریبا چھ ماہ پہلے پارلیمنٹ تحلیل کر تے ہوئے25 اپریل کو وسط مدتی انتخابات کرانے اور14 مئی کو نئی پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ انتخابات کے لئے امیدوار 12 سے 19 مارچ کے درمیان کاغذات نامزدگی داخل کرا سکتے ہیں۔

قابل غور ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کا قیام یکم ستمبر 2015 کو عمل میں آیا تھا۔ انتخابات ہونے تک ملک میں وزیر اعظم مہندا راج پکشے کی قیادت میں ایک نگراں حکومت کام کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے لئے اس کی مدت کم سے کم ساڑھے چارسال تک مکمل ہونا لازمی ہے۔

 

ٹیگس