Mar ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے امریکا کو پھر آنکھ دکھا دی

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے آج بروز اتواراعلان کیا کہ میزائلوں کا تجربہ جاپان کے سمندر کی جانب کیا گیا۔

شمالی کوریا نے  مئی 2019 سے اب تک 17 بار میزائل تجربہ کیا ہے -

شمالی کوریا کے رہنما نے یکم جنوری کو اعلان کیا تھا کہ اگرامریکہ سے مذاکرات شروع نہ  ہوئے تو وہ اپنا میزائلی و ایٹمی پروگرام پھر سے شروع کردےگا۔ فروری دوہزار انیس میں ہانوئے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ ٹھپ پڑ گیا ہے۔

ٹیگس