Mar ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • اٹلی میں کورونا کا قہر ایک لاکھ متاثر، 10779 افراد ہلاک

کورونا وائرس 198سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک 32 ہزار 232 افراد ہلاک جبکہ 6 لاکھ 85 ہزار 872 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 46 ہزار 400 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 756 افراد ہلاک ہو گئے، اس طرح مجموعی طور پر اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 779 ہوگئی اور اس ملک میں کورونا سے اب تک 97689 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب  تک کورونا وائرس دنیا کے 198سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے 32 ہزار 232 افراد ہلاک جبکہ 6 لاکھ 85 ہزار 872 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ٹیگس