Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • اٹلی میں کورونا کی تباہی کا سلسلہ جاری، 12 ہزار سے زائد افراد ہلاک

کورونا وائرس دنیا کے 198سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 40 ہزار افراد ہلاک جبکہ 8 لاکھ 24 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 74 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس میں مزید 4 ہزار 53 افراد مبتلا ہوئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 5 ہزار 792 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 428 ہوگئی۔

یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب  تک کورونا وائرس دنیا کے 198سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 40 ہزار افراد ہلاک جبکہ 8 لاکھ 24 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 74 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس

کمنٹس