Apr ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ نے ایران کی کامیابی کا اعتراف کیا

امریکی ایرو اسپیس کی کمان نے سیٹیلائٹ روانہ کرنے میں ایران کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔

سی ان ان کے مطابق امریکی ایرو اسپیس اسکاڈرن اٹھارہ نے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹ میں خلا میں ایرانی سیٹیلائٹ نور کی موجودگی اور اس سلسلے میں ایران کے کامیاب اقدام کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خلا میں رصد کے دوران ایران کے سیٹیلائٹ اور اس کو لے جانے والے میزائل کے ڈھانچے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے جائزے سے بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ایران نے سیٹیلائٹ کو زمین کے مدار میں پہنچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس سے قبل بعض امریکی حکام کی جانب سے ایران کی ناکامی کے دعوے کئے جا رہے تھے جس سے خلائی شعبے میں ایران کی کامیابی پر ان کی بوکھلاہٹ کی عکاسی ہو رہی تھی۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس سلسلے میں ایران کی کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے تہران کے اس اقدام کو سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتّیس کے منافی قرار دیا تھا۔

ایران کی جانب سے خلائی شعبے میں یہ کامیابی ایسے وقت میں حاصل کی گئی ہے کہ امریکہ نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے باہر نکلنے کے بعد ایران کے خلاف مختلف قسم کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

ٹیگس