May ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۰:۵۲ Asia/Tehran
  • پرسنل سیفٹی کٹس کی قلت، برطانوی ڈاکٹر پریشان

بریٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر میڈیکل آلات اور سیفٹی کٹس کی قلت کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

روزنامہ گارڈین کے مطابق بریٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک کے آدھے سے زیادہ ڈاکٹر ماسک اور دستانے جیسے پرسنل سیفٹی کے وسائل خود خریدنے پر مجبور ہیں۔ بریٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت، نیشنل ہیلتھ سروس کے تحت ڈاکٹروں کو ماسک اور دستانوں کی فراہمی کی ذمہ داری قبول نہیں کر رہی۔
اس سے قبل نیشنل ہیلتھ سروس ان اچ اس نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں طبی عملے کے لیے پرسنل سیفٹی کٹس کی قلت دور ہوگئی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سولہ ہزار برطانونی ڈاکٹروں سے کیے جانے والے سروے کے مطابق وہ پرسنل سیفٹی کٹس اپنی جیب سے خرید کر لا رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں اب تک ایک لاکھ تراسی ہزار افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جبکہ اٹھائس ہزار ایک سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ٹیگس