Aug ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • جلال آباد جیل پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی

مشرقی افغانستان میں جیل پر ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد چوبیس ہوگئی ہے۔ 

مشرقی افغانستان کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے پیر کو کہا کہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کی جیل میں مسلح حملہ آوروں کے حملے میں اکیس سیکورٹی اہلکار ، عام شہری اور قیدی مارے گئے ہیں جبکہ حملے کے دوران تین دہشتگرد بھی ہلاک کر دیئے گئے۔ 
 اس دہشتگردانہ حملے میں تینتالیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ عطاء اللہ خوگیانی نے  اس سے قبل مرنے والوں کی تعداد آٹھ بتائی تھی ۔ 
 ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے مزید کہا کہ حملے کے دوران فرار کرنے والے ایک ہزار قیدیوں کو گرفتار کر کے دوبارہ جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ 
 اتوار کو شروع  ہونے والے اس حملے اور جھڑپوں کا سلسلہ شہرجلال آباد کی جیل کے پاس اب بھی جاری ہے ۔
داعش دہشتگرد گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس

کمنٹس