Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکی سینیٹرز کا اعتراف، ٹرمپ کی پالیسیوں سے ایران مضبوط ہوا ہے

امریکا کے ڈیموکریٹ سینیٹرز نے یہ اعتراف کیا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے ایران کو مضبوط کیا ہے۔

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیوں سے جہاں ایران مضبوط ہوا ہے وہیں امریکا الگ تھلگ بھی پڑا ہے۔

المانیٹر ویب سائٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے اجلاس میں ڈیموکریٹ سینیٹرز نے تہران کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں تنقید کی۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

یہ اجلاس ایران کے بارے میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں کرس مرفی نے ایران اور شام کے تعلقات کی جانب بھی اشارہ کیا۔

اس اجلاس میں انہوں نے یمن کی تحریک انصار اللہ کو دی جانے والی امداد کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ باراک اوباما کے دور حکومت کی بہ نسبت موجودہ وقت میں ایران، مغربی ایشیا میں زیادہ طاقتور ہوا ہے۔

میری لینڈ کے سینیٹر نے ایران کے تعلق سے امریکا اور یورپ کے خراب ہوتے تعلقات کے بارے میں کہا کہ ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل کر ٹرمپ نے خود ہی یورپ کو ہم سے دور کر دیا ہے۔

ٹیگس