Sep ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے گرد گھیرا تنگ

امریکہ میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب صرف چند روز ہی رہ گئے ہیں جس کے ساتھ ہی ٹرمپ کے مسائل و مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ماضی میں ٹرمپ کے کارنامے یکے بعد دیگرے سامنے آ رہے ہیں جن میں سے ایک ٹیکس نہ دینا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں صرف ساڑھے سات سو ڈالر انکم ٹیکس ادا کیا اور گزشتہ 10 برسوں میں ٹرمپ نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے 2018 میں آمدنی کے باوجود 4 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کا نقصان ظاہر کیا، صدر ٹرمپ کاروبار میں نقصان دکھا کر ٹیکس بل کو کم ترین سطح پر لے آئے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پہلے سال کے دوران 750 ڈالر انکم ٹیکس دیا، حالانکہ 2018 تک ٹرمپ نے رئیلٹی ٹیلی وژن پروگرام سمیت دیگر لائسنسنگ ڈیلز سے 42 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کمائے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پہلے سال کے دوران 750 ڈالر انکم ٹیکس دیا، حالانکہ 2018 تک ٹرمپ نے رئیلٹی ٹیلی وژن پروگرام سمیت دیگر لائسنسنگ ڈیلز سے 42 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کمائے۔

اخبار کے مطابق ٹرمپ اور ان کی کمپنیوں کے گزشتہ 20 سال کے ٹیکس گوشواروں کا ڈیٹا حاصل کیا۔ ڈیٹا میں 2018 اور 2019 میں ٹرمپ کے ذاتی گوشواروں کی کوئی معلومات نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رپورٹ جعلی قرار دے کر مسترد کردی تاہم ٹیکس کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت پیسے دیے، بہت زیادہ انکم ٹیکس ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ گوشوارے نہیں دونگا کیونکہ وہ Internal Revenue Service آڈٹ میں ہیں اور صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیئے بغیر بریفنگ ختم کر دی۔

ٹیگس