Sep ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا: پیلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی کہا ہے کہ ٹرمپ نے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

نینسی پیلوسی کا یہ رد عمل نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ پر سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ٹیکس سے بچنے کی کوشش کی ہے اور انہوں نے تقریبا چار سو ملین ڈالر مالیت کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نے کہا کہ یہ بات کہ ٹرمپ پر چار سو ملین ڈالر کا ٹیکس واجب الادا ہے، ملکی سلامتی کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔ روزنامہ نیویارک ٹائمز نے ٹیکس گوشواروں کو بنیاد بناتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سن دو ہزار سولہ میں صرف سات سو پچاس ڈالر کا ٹیکس ادا کیا ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے پچھلے پندرہ برس کے دوران انکم ٹیکس آفیسروں کو یہ کہہ کر واپس کر دیا کہ انہیں اس مدت کے دوران آمدنی سے زیادہ خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ٹیکس چوری سے متعلق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔

ٹیگس