Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  •  ترک سینٹرل بینک کے گورنرعہدے سے فارغ

لیرے کی گرتی ہوئی قیمت ، ترکش سینٹرل بینک کے گورنر کولے ڈوبی

بے قابو مہنگائی اور لیرا کی گرتی ہوئی قیمت پر ترک صدر نے ملک کے سینٹرل بینک کے گورنر کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ اب اس عہدے کے لئے سابق وزیر خزانہ ناجی اقبال کو نیا گورنر نامزدکیا گیا ہے۔

گورنر مراد اُوئیسال کی برطرفی ممکنہ طور پر حالیہ کچھ عرصے میں ملک میں افراط زر میں نمایاں اضافے اور لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی کے تناظر میں ہوئی ہے۔ سابق وزیر خزانہ ناجی اقبال کو مرکزی بینک کے گورنر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

رواں برس کے آغاز سے اب تک ترک کرنسی لیرا کی قدر میں ایک تہائی کی کمی ہو چکی ہے۔ اس وقت ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدر آٹھ اعشاریہ پانچ آٹھ ہے۔ برطرف کیے جانے والے گورنر کو جولائی 2019 میں یہ عہدہ سونپا گیا تھا۔

ٹیگس