ایران کی قومی والی بال ٹیم نے ایشیا میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی
ایران کی قومی والی بال ٹیم کو میزبان جاپانی ٹیم نے فائنل میں ہرا دیا اور اس طرح ایران کی والی بال ٹیم ایشیا میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مردوں کی والی بال ایشیائی چیمپئن شپ 2026 کا فائنل مرحلہ اتوار کو جاپان کے شہر فوکوکا میں انجام پایا۔
ایران کی قومی والی بال ٹیم بھی فائنل میں میزبان جاپان کی ٹیم کے مقابل آئی اور اپنے طاقتور حریف سے تین صفر سے ہار گئی، جس میں دس ہزارسے زیادہ جاپانی تماشائیوں نے اس میچ میں اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔
روبرٹو پیازا کے شاگردوں نے، جنہوں نے فائنل میں پہنچ کر 2027 کی عالمی چیمپئن شپ کا ٹکٹ حاصل کر لیا تھا، اس میچ کے مسلسل تین سیٹوں میں شکست کھائی اور ایشیا میں دوسری پوزيشن پر اکتفا کیا۔
ایران کی قومی والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس میچ میں آخری سانس تک جد و جہد کی اور دنیا کی چھٹے نمبر کی ٹیم کے مقابلے میں قابل قبول کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel