May ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran

فوجی آپریشن سے قبل عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ان علاقوں کے عام شہری عراقی فورسز کے ٹھکانوں پر آجائیں تاکہ فوجی آپریشن کے ممکنہ خطرت سے محفوظ رہیں۔

عراق کی مشترکہ فورسز نے مغربی موصل کے بقیہ علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لئے داعش کے خلاف مشترکہ فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔اس وقت بھی مغربی موصل کے بعض محلے داعش کے قبضے میں ہیں۔فوجی آپریشن سے قبل عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ان علاقوں کے عام شہری عراقی فورسز کے ٹھکانوں پر آجائیں تاکہ فوجی آپریشن کے ممکنہ خطرت سے محفوظ رہیں۔داعش دہشت گرد گروہ عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مغربی موصل کی قدیمی ساخت اور گنجان آبادی بھی عراقی فوج کے آپریشن میں حائل رہی ہے۔ دوسری طرف عراق کی رضار کار فورس حشد الشعبی نے داعش کو شام کی سرحدوں کی طرف فرار ہونے سے روکنے کے لئے تلعفر محاز اور عراق شام بارڈر پر اپنے ٹھکانے مستحکم کرلئے ہیں۔

حشد الشعبی کا اس علاقے میں کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس رضار کار فورس نے گزشتہ چند دنوں میں نینوا صوبے  کے بعض اہم علاقوں من جملہ مغربی رمبوس العدنانیہ اور البعاج کو دہشتگردوں سے پاک کردیا ہے۔ الحشد الشعبی نے دومیز رہائشی کامپلکس اور سنجار کی فوجی چھاؤنی کو بھی داعش سے مکمل خالی کرالیا ہے۔ عراقی فورسز نے العدنانیہ اور البعاج کے درمیان  دہشتگردوں کی سپلائی لائن کو بھی کاٹ دیا ہے۔ البعاج کا صحرائی علاقہ اہم اسٹریٹیجک علاقہ تصور کیا جاتا ہے اور داعش کے عناصر نے ہمیشہ اس علاقے کو اپنی فورسز کے استحکام کے لئے استعمال کیا ہے۔ مغربی موصل کے بقیہ علاقوں کو آزاد کرانے میں حشد الشعبی کا کردکر نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔ مغربی موصل کے باقی ماندہ محلوں کا محاصرہ اور موصل اور شام کے داعشی گروہوں کے باہمی رابطے کو منقطع کرنا داعش کے عراق سے مکمل خاتمے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ مغربی موصل کے بقیہ علاقوں سے داعش کے خاتمے کا ٹارگٹ الحشد الشعبی کے سپرد کیا گیا ہے جس سے اس عوامی رضار کار فورس کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

الحشد الشعبی مقامی اور عوامی رضاکاروں پر مشتمل فوجی دستے ہیں جس نے داعش کے خلاف نمایاں کارنامے انجام دئیے ہیں۔موصل سے پہلے صوبہ الانبار کی فوجی کامیابیوں میں بھی مرکزی کردار الحشد الشعبی کا رہا ہے ۔یہ رضاکار دستے بنیادی طور پر عراق کی مرجعیت اور بزرگ علما کے حکم پر 2014 میں موصل پر داعش کے قبضے کے ردعمل میں تشکیل پائے تھے اور آج اسی عوامی رضاکار فورس کی وجہ سے داعش کا عراق میں صفایا بہت نزدیک نظر آرہا  ہے۔

ٹیگس