عراقی تیل کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ
عراق کی وزارت پیٹرولیئم نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر دوہزار پندرہ میں اس کے تیل کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے-
رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت پیٹرولیئم کے ترجمان عاصم جہاد نے اعلان کیا ہے کہ عراق کی مرکزی اور جنوبی آئیل فیلڈوں میں تیل کی پیداوار میں اضافے کے پیش نظر دسمبر سن دوہزار پندرہ میں اس ملک نے تیل کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے-
اعداد و شمار کے مطابق عراقی وزارت پٹرولیئم نے دسمبر دوہزار پندرہ میں اس ملک کی مرکزی اور جنوبی آئیل فیلڈوں سے بالترتیب روزانہ چار ملین اور ایک سو تیس ملین بیرل خام تیل نکالا ہے جبکہ نومبر دوہزار پندرہ میں مرکزی اور جنوبی آیئل فیلڈوں سے تین ملین چھ لاکھ ساٹھ ہزار بیرل تیل پیدا کیا تھا -
عراق کے وزیر پیٹرولیئم عادل عبدالفلاح نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ سن دوہزار سولہ میں عراق اپنے تیل کی پیداوار میں روزانہ چار ہزار بیرل کا اضافہ کرے گا-