May ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران اور چین کے تجارتی لین دین کا حجم ستر ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا

ایران اور چین تجارتی لین دین کے حجم میں اضافہ کریں گے۔

یہ بات ایران چین چیمبرآف کامرس کے صدر حبیب اللہ عسگر اولادی نے تہران میں دونوں ملکوں کے تاجروں کی مشترکہ کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران چینی تاجروں کو سرمایہ کاری کی مکمل ضمانت دینے کے لیے تیار ہے۔

ایران چین چیمبر آف کامرس کے صدر کا کہنا تھا کہ دونوں نے منگل کے روز مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط بھی کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک یادداشت سرمایہ کاری کے فروغ اور دوسرے تجارتی اختلافات کے حل کے بارے میں ہے۔

ایران چین چیمبر آف کامرس کے صدر نے مزید کہا کہ اس سال ایران اور چین کے درمیا ن تجارتی لین دین کا حجم تقریبا باون ارب ڈالر کے لگ بھگ رہا ہے اور آئندہ سال ستر ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

ٹیگس