ماسکو میں ایران روس تجارتی کانفرنس کا آغاز
May ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
ایران اور روس کے تاجروں کی دو روزہ کانفرنس ماسکو میں شروع ہوگئی ہے۔
اس کانفرنس میں دونوں ملکوں کی تاجر برادری کے دوسو سے زیادہ نمائندے اور متعلقہ سرکاری عہدیدار شریک ہیں۔ کانفرنس کا مقصد دونوں ملکوں میں پائی جانے والی پیداواری گنجائشوں اور اقتصادی سرگرمیوں کے مواقع کا جائزہ لینا ہے۔
روس کے ایوان صنعت و تجارت کی میزبانی میں ہونے والی اس دو روزہ کانفرنس میں ایران کے زرعی بینک اور روس کی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری فیڈریشن کے علاوہ دونوں ملکوں کے بعض تجارتی اور اقتصادی ادارے بھی شریک ہیں۔