ہمسایہ ملکوں کو تیرہ ارب ڈالر مالیت کی ایرانی مصنوعات برآمد
اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ چھے مہینے کے دوران ہمسایہ ملکوں کو بارہ ارب نو سو پچاس ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی ہیں جو گذشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں تیس فیصد زیادہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ کسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان، پاکستان، جمہوریہ آذربائیجان، ترکی، عراق، ترکمنستان اور آرمینیا جیسے ممالک کی زمینی سرحدیں ایران سے ملتی ہیں جبکہ عمان، قطر، کویت، بحرین، قزاقستان اور روس کے ساتھ ایران کی سمندری سرحدیں ملتی ہیں اور یہ ممالک ان سو ملکوں میں شامل ہیں جنھیں ایرانی مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں-
خبروں کے مطابق گذشتہ چھے مہینے کے دوران پچھلے برس کے مقابلے میں مالیت کے اعتبار سے پچیس فیصد اور وزن کے اعتبار سے چودہ فیصد سے زائد ایرانی مصنوعات سمندری سرحدوں پر واقع ایران کے ہمسایہ ملکوں کو برآمد کی گئیں-
زرعی مصنوعات اور پروٹین نیز گھریلوں استعمال کے وسائل پیٹروکیمیکل نیز چاکلیٹ وہ اشیا اور مصنوعات ہیں جو سب سے زیادہ برآمد کی گئی ہیں-
مجموعی طور پر نان پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں رواں سال گذشتہ برس کے مقابلے میں مالیت کے اعتبار سے تیرہ بیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-