ایران کی اسٹاک مارکٹ میں تیل کی فروخت کا آغاز
Oct ۲۸, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
ایران کی اسٹاک مارکٹ میں اتوار کے روز چوہتر اعشاریہ آٹھ پانچ ڈالر فی بیرل تیل کی قیمت سے دو لاکھ اسّی ہزار بیرل تیل فروخت کیا گیا۔
خام تیل فروخت کرنے کے معاملے کا آغاز دس لاکھ بیرل تیل فراہم کئے جانے سے ہوا اور سرانجام پینتیس ہزار ٹن کی فروخت پر ختم ہوا۔
ایران کی اسٹاک مارکٹ میں خام تیل پیش کئے جانے کا منصوبہ گذشتہ برسوں کے دوران بھی پیش ہوتا رہا مگر کبھی کامیاب نہیں ہو سکا تھا تاہم اس سال جون میں اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا اقدام کیا گیا۔
اسٹاک مارکٹ میں خام تیل پیش کئے جانے کی گنجائش، دس لاکھ بیرل یومیہ ہے اور تمام خریدار، اس معاملے میں شریک ہو سکتے ہیں۔
تیل کی فروخت کے اس منصوبے میں بیس فیصد معاملہ ایرانی کرنسی اور باقی غیر ملکی کرنسی میں ہوتا ہے۔
تیل کے خریدار، تیل کی لوڈنگ کے بعد مقررہ وقت میں غیر ملکی کرنسی ادا کر سکتے ہیں۔