Oct ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران:خام اسٹیل کی برآمدات میں اضافہ

اسٹیل کی صنعت ایران کی سب سے اہم اور ترقی یافتہ صنعتوں میں سے ایک ہے

رواں سال ستمبرکے مہینے میں ایران سے 584 ہزار اور 520 ٹن خام سٹیل بیرون ملک برآمد کی گئی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

اسٹیل کی صنعت ایران کی سب سے اہم اور ترقی یافتہ صنعتوں میں سے ایک ہے.

ایران کی اسٹیل کمپنیاں، گھریلو مارکیٹ کے لیے آئرن اور اسٹیل کی فراہمی کے علاوہ نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی توسیع کے لیے ایک بڑا نمایاں کردار ادا کرتی ہیں.

ایران کے خلاف امریکہ کی انتہائی سخت اقتصادی پابندیوں کے آغاز کے بعد غیر تیل کی برآمدات میں اضافہ اور تیل پر انحصار کم کرنا ایرانی حکومت کے ایجنڈے  کی ترجیحات ہیں۔

 

ٹیگس