تیل کی پیداوار کم کرنے پرعالمی سطح پر اتفاق
Apr ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
ایران کے وزیر تیل نے کہا ہے کہ 22 ممالک نے روزانہ 10 ملین بیرل تیل کی پیداوار کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے جمعہ کے روز اوپیک پلس کے نویں غیر معمولی اجلاس میں کہا کہ 23 ممالک میں سے 22 ممالک نے تیل کی پیداوار میں روزانہ 10 ملین بیرل تیل کم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے مطابق (یکم مئی سے جون 2020 کے آخر تک) روزانہ 10 ملین بیرل، یکم جولائی سے 31 دسمبر 2020 کے آخر تک روزانہ 8 ملین بیرل اور یکم جنوری 2021 سے اپریل 2022 تک روزانہ 6 ملین بیرل تیل کی پیداوارمیں کمی کی جائے گی.
انہوں نے کہا کہ میکسیکو آنے والے دنوں میں اس معاہدے میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔