Jun ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران اور عراق کے مابین بجلی معاہدہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی نے کہا کہ عراق کے ساتھ دوسالوں کے لئے بجلی کی درآمد کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی رضا اردکانیان نے اپنے دورہ بغداد کے موقع پر کہا کہ اس سے قبل ایران اور عراق کے درمیان بجلی کی درآمدات سے متعلق ایک سالہ معاہدہ طے پایا تھا تاہم اب ایران سے عراق کو 2020ء اور 2021ء  کیلئے بجلی درآمدات سے متعلق ایک نئے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

اردکانیان کا کہنا تھا کہ عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندوں کی کوششوں سے حالیہ دورہ عراق کے موقع پر ہم نے بجلی معاہدوں سے متعلق اپنے مطالبات کے تقریبا آدھے حصے یعنی 400 ملین ڈالر کو عراقی فریق سے وصول کیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی نے حالیہ دورہ عراق کے موقع پرعراقی وزیر خزانہ علی عبدالامیر علاوی، عراقی صدر برہم صالح، عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور مرکزی بینک اور تجارت بینک کے سربراہوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ٹیگس