شمال جنوب کوریڈور نے تجرباتی بنیادوں پر کام شروع کردیا
طویل مذاکرات اور صلاح و مشورے کے بعد شمال جنوب کوریڈور نے آزمائشی طور پر کام کرنا شروع کردیا ہے.
موصولہ رپورٹ کے مطابق روسی مصنوعات شمال جنوب کوریڈور کے ذریعے ایرانی بحری راستے سے ہندوستان کے لئے روانہ کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق روسی مصنوعات کی دو کھیپیں چالیس فٹ کے کنٹینر میں شمال جنوب کوریڈور سے اسلامی جمہوریہ ایران کی شپنگ کمپنی کے تعاون سےایران کے راستے ہندوستان روانہ کی جائیں گی۔
شمال جنوب کوریڈور کو آپریشنل بنانے کے لئے ایک عرصے سے مذاکرات جاری تھے، روسی مصنوعات کی یہ کھیپ آزمائشی طور پر روس کے سن پیٹرزبرگ سے روانہ کی گئی ہے جو آستارا خان بندرگاہ کے ذریعے ایران پہنچ چکی ہے۔ کئی ٹن پر مشتمل یہ کھیپ اس وقت ایران کی بندرعباس بندرگاہ پر پہنچ گئی ہے جسے خلیج فارس کے راستے ہندوستان کے مغربی ساحلوں تک پہنچایا جائےگا۔
ٹرانزٹ کے امور، روس میں موجود ایران کی جہازرانی کمپنی کے نمائندہ دفتر میں انجام پا رہے ہیں۔