ایران: تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ
ایران نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران تیل کی پیداوار میں مسلسل اضافہ کرکے، اوپیک میں پیداوار کے لحاظ سے اپنی چوتھی پوزيشن برقرار رکھی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: انرجی کی بین الاقوامی ایجنسی نے بتایا ہے کہ رواں سال کے پانچویں مہینے میں ایران کی روزانہ تیل کی پیداوار میں 80 ہزار بیرل کا اضافہ ہوا ہے اور اب ایران 28 لاکھ 70 ہزار بیرل یومیہ تیل کی پیداوار کر رہا ہے۔
ایران نے رواں مہینے میں اوپک کے تمام اراکین میں سب سے زیادہ پیداوار بڑھانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے ۔ انگولا نے رواں مہینے میں 50 ہزار بیرل یومیہ ، گیبن نے 10 ہزار بیرل ، نائجیریا نے 20 ہزار بیرل، لیبیا نے 20 ہزار بیرل اور وینزوئيلا نے بھی 20 ہزار بیرل یومیہ تیل کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے جبکہ دیگر اراکین نے یا تو پیداوار میں کمی کی یا پھر ان کی تیل کی پیداوار میں تبدیلی نہيں ہوئی۔
ایران نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران ، تیل کی پیداوار میں مسلسل اضافہ کرکے کویت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، اوپک میں پیداوار کے لحاظ سے اپنی چوتھی پوزيشن برقرار رکھی ہے ۔