فوٹوگرافی کے عالمی مقابلے میں ایرانی فوٹوگرافر کی عمدہ کارکردگی
Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
بنگلہ دیش میں فوٹوگرافی کے بین الاقوامی مقابلے میں ایرانی فوٹوگرافر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوٹو گرافر نے بنگلہ دیش میں ہونے والے پانچویں بین الاقوامی فیسٹیول " محفوظ اللہ میموریل" میں اپنی بھرپور مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کرلیا ہے
ایرانی فوٹوگرافر "احمد خطیری" نے بنگلہ دیش میں فوٹوگرافی کا پانچواں بین الاقوامی فیسٹیول " محفوظ اللہ میموریل" میں مونوکروم کے زمرے میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔
اس رپورٹ کے مطابق اس مقابلے میں دو اور ایرانی فن کاروں "کیارنگ علایی" اور امیر حسین کیاسری" نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔