Jun ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • ویکسین لگواؤ اور بچھڑا مفت لے جاؤ!

کورونا ویکسین کی جانب عوام کو راغب کرنے کے لئے دنیا میں نئے نئے طریقے اپنائے جا رہے ہیں، کہیں پر ویکسین لینے پر تحفہ دیا جا رہا ہے تو کہیں پر ویکسین نہ لینے پر انوکھی سزا دی جا رہی ہے۔

اس بار تھائی لینڈ نے کورونا ویکسی نیشن مہم کامیاب کرانے کے لیے ایک منفرد پیش کش عوام کے سامنے رکھی ہے۔ تھائی لینڈ کے ایک شمالی ضلع کی مقامی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر ہفتے تین سو سے زائد ڈالر مالیت کا ایک بچھڑا ویکسین لگوانے والے کو دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق قرعہ اندازی کے ذریعے چوبیس ہفتے تک چوبیس بچھڑے دئے جائیں گے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے بعد ویکسینیشن کرانے والوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوگیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان میں پنجاب صوبے سے یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے سم کارڈ بند کر دئے جائیں گے۔

ٹیگس