یادگار امام خمینی رح، حجت الاسلام والمسلمین سید احمد خمینی / مختصر تعارف
حاج سید احمد خمینی نے اپنے بھائی آیت اللہ سید مصطفیٰ خمینی کی شہادت کے بعد امام خمینی اور انقلابیوں کے درمیان رابطے کی ذمہ داری سنبھالی اور اسلامی نظام کے رائج ہونے کے بعد بھی آُپ اپنی ذ٘ہ داریاں نبھاتے رہے اور ہمیشہ امام خمینی رح کے ساتھ ساتھ رہے
حجت الاسلام والمسلمین حاج سید احمد خمینی 15 مارچ 1946 کو علم و فضیلت کے گھرانے میں پیدا ہوئے۔ امام خمینی رح کو جب نجف اشرف ملک بدر کیا گیا تو آپ نے بھی اسلامی علوم حاصل کرنا شروع کیا۔
حاج سید احمد خمینی نے اپنے بھائی آیت اللہ سید مصطفیٰ خمینی کی شہادت کے بعد امام خمینی رح اور انقلابیوں کے درمیان رابطے کی ذمہ داری سنبھالی اور اسلامی نظام کے رائج ہونے کے بعد بھی آُپ اپنی ذ٘مہ داریاں نبھاتے رہے اور ہمیشہ امام خمینی رح کے ساتھ ساتھ رہے۔
آپ نے پیرس میں بھی امام خمینی رح کے نوفل لوشاتو میں واقع دفتر کو منظم انداز سے چلانے کی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ آپ نے امام خمینی رح کے وطن واپس آنے کے بعد بھی انکے دفتر کے تمام امور کو منظم کیا اور عوام اور امام خمینی رح کے درمیان ملاقاتوں کے سلسلے کی نگرانی کی اور امام خمینی رح کے متوالوں کو اپنے محبوب رہبر سے ملانے میں اہم کردار ادا کیا۔
حجت الاسلام احمد خمینی امام خمینی رح کی رحلت کے بعد مجلس خبرگان رہبری کے نمائندے بھی بنے اور سیکیورٹی کی اعلی کونسل میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے بھی رہے۔ اسکے علاوہ امام خمینی رح کے دفتر " تنظیم نشرو آثار امام خمینی رح" بھی رہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے بہت دیرینہ ساتھی تھے۔ آپ 17 مارچ 1995 کو اپنی بیماری کی وجہ سے دار فانی سے کوچ کر گئے۔
حجت الاسلام احمد خمینی کو انکے والد بزرگوار آیت اللہ العظمیٰ امام خمینی رح کے پہلو میں دفن کیا گیا ہے۔