ہندوستان کی ریاست آسام میں سیلاب نے 77 افراد کی جانیں لے لیں
Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
-
ہندوستان کی ریاست آسام میں سیلاب
ہندوستان کی ریاست آسام میں سیلاب کے نتیجے میں 77 افراد کی جانیں ضائع ہوگئیں اور سیکڑوں دیہاتوں کو نقصان پہنچا ہے-
ریاست آسام کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے منگل کے روز اعلان کیا کہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں تقریبا آٹھ لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں اور تقریبا پچاس ہزار افراد کو خیموں میں جگہ دی گئی ہے- ریاست آسام میں دریاؤں میں طغیانی آنے کے سبب ایک بڑا حصہ زیرآب آگیا ہے اور سولہ سو دیہات کو نقصان پہنچا ہے-ایسو سی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ریاست آسام کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اس ریاست میں ہزاروں افراد غربت کی زندگی گذا رہے ہیں اور بعض افراد کو دن میں صرف ایک وقت ہی غذا میسر ہوتی ہے- انہوں نے کہا کہ اس ریاست میں سیلاب کے سبب شہریوں کو سرچھپانے کی جگہ اور پینے کے صاف پانی اور غذائی اشیاء کی ضرورت ہے-