Oct ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • روس کے وزیر خارجہ کی اپنی ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات
    روس کے وزیر خارجہ کی اپنی ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات

روسی وزیرخارجہ نے ہندوستان کے ساتھ تعاون کو دونوں ملکوں کےلئےمفید قراردیا ہے۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات میں کہاکہ ماسکو اور نئی دہلی کے تعاون کے بہت سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں -

روسی وزیرخارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہندوستانی وزیرخارجہ سشماسوراج کے دورہ ماسکو سے یہ امکان فراہم ہوگا کہ دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کے درمیان سمجھوتوں کو آگے بڑھانے میں زیادہ دلچسپی سے کام کیا جائے -

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں پوتن اور مودی نے گذشتہ جولائی کے مہینے میں بریکس اجلاس اور شانگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں مختلف میدانوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی صرورت پر زرو دیا تھا -

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہندوستانی وزیرخارجہ کے دورہ ماسکو کا مقصد دونوں ملکوں کے مشترکہ سرکاری کمیشن میں شرکت کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس کمیشن کی کوشش موثر ثآبت ہوگی -

ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے بھی کہاکہ روس ہندوستان کا قریبی دوست ہے اورمختلف میدانوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات بہت ہی گہرے اور دوستانہ ہیں۔

ٹیگس