Nov ۱۵, ۲۰۱۵ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی
    ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی

ہندوستان کے وزیراعظم نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کی رات لندن میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ اور اسی طرح فرانس کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نریندر مودی نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی عزم و ارادے کی ضرورت ہے۔

ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی نے بھی پیرس کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اب تک اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں کے حکام نے پیرس حملوں کی مذمت کی ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ٹیگس